آسٹریلیا اور جنوبی افریقہ کے درمیان دوسرا ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ میچ (جمعہ کو) کھیلا جائیگا

ایڈیلیڈ ۔ 7 نومبر (اے پی پی) آسٹریلیا اور جنوبی افریقہ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین ایک روزہ بین الاقوامی میچوں پر مشتمل سیریز کا دوسرا میچ جمعہ کو ایڈیلیڈ میں کھیلا جائیگا۔ دونوں ٹیموں کے درمیان میچ ڈے اینڈ نائٹ ہوگا۔ جنوبی افریقہ کی ٹیم کو تین میچوں کی سیریز میں کینگروز کے خلاف 1-0 کی برتری حاصل ہے۔ پروٹیز نے پہلے میچ میں کنگروز کو 6 وکٹوں سے شکست دیکر سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل کی تھی۔ آسٹریلوی ٹیم کو سٹیون سمتھ، ڈیوڈ وارنر اور کیمرون بینکرافٹ کی خدمات حاصل نہیں ہیں، تینوں کھلاڑیوں کو بال ٹیمپرنگ میں کردار ادا کرنے پر معطلی کا سامنا ہے جبکہ دوسری جانب جنوبی افریقن ٹیم کو بھی سٹار بلے باز اے بی ڈی ویلیئرز اور اوپننگ بیٹسمین ہاشم آملہ کی خدمات حاصل نہیں ہیں۔

Reference: http://urdu.app.com.pk