آسٹریلیا اور بھارت کے درمیان پہلا ٹیسٹ فیصلہ کن مرحلے میں داخل

ایڈیلیڈ۔ 9 دسمبر (اے پی پی) آسٹریلیا اور بھارت کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ فیصلہ کن مرحلے میں داخل ہو گیا، بھارتی ٹیم دوسری اننگز میں 307 رنز بنا کر آئوٹ ہو گئی اور اس نے میزبان آسٹریلوی ٹیم کو فتح کیلئے مجموعی طور پر 323 رنز کا ہدف دیا، چیتشور پوجارا 71 اور اجنکیا راہانے 70 رنز بنا کر نمایاں رہے، نیتھن لیون نے 6 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی، جواب میں میزبان ٹیم نے چوتھے روز کھیل ختم ہونے تک اپنی دوسری اننگز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 104 رنز بنا لئے تھے، آسٹریلوی ٹیم کو فتح کیلئے مزید 219 رنز اور بھارت کو 6 وکٹوں کی ضرورت ہے، شان مارش 31 اور ٹریوس ہیڈ 11 رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود ہیں، ایشون اور شامی نے 2، 2 کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔ اتوار کو ایڈیلیڈ ٹیسٹ کے چوتھے روز بھارتی ٹیم نے 151 رنز 3 کھلاڑی آئوٹ پر دوسری ادھوری اننگز دوبارہ شروع کی تو پوجارا 40 اور راہانے ایک رن پر کھیل رہے تھے

Reference: http://urdu.app.com.pk