آسٹریلیا اور انگینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان ویمنز ورلڈ ٹی ٹونٹی کپ کا فائنل (آج) کھیلا جائیگا

اینٹیگوا ۔ 23 نومبر (اے پی پی) آسٹریلیا اور انگلینڈ کی ٹیموں کے درمیان آئی سی سی ویمنز ورلڈ ٹی ٹونٹی کرکٹ کپ ٹورنامنٹ کا فائنل میچ (آج) ہفتہ کو اینٹیگوا میں کھیلا جائیگا۔ تفصیلات کے مطابق آئی سی سی ویمنز ورلڈ ٹی ٹونٹی کپ کرکٹ ٹورنامنٹ ویسٹ انڈیز میں اپنی آب و تاب کے ساتھ جاری ہے اور اپنے اختتام کو پہنچنے والا ہے۔ آسٹریلیا اور انگلینڈ کی ٹیمیں میگا ایونٹ کے فائنل میں پہنچ چکی ہیں۔

Reference: http://urdu.app.com.pk