آسٹریلیانے سخت مقابلے کے بعد سہ فریقی ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل کرکٹ سیریز چھٹے میچ میں زمبابوے کو 5 وکٹوں سے ہرا دیا

آ ہرارے ۔ 6 جولائی (اے پی پی) گلین میکسویل اور ٹراویز ہیڈ کی شاندار بیٹنگ کی بدولت آسٹریلیا نے سخت مقابلے کے بعد سہ فریقی ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل کرکٹ سیریز کے چھٹے میچ میں میزبان زمبابوے کو 5 وکٹوں سے ہرا دیا۔ گلین میکسویل نے عمدہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 56 رنز بنائے اور ٹراویز ہیڈ نے 48 رنز بنائے، اینڈریو ٹائے نے عمدہ باﺅلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے تین شکار کئے اور میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے، آسٹریلوی باﺅلرز کی عمدہ باﺅلنگ کی بدولت میزبان ٹیم کے پانچ کھلاڑی دوہرا ہندسہ بھی عبور نہ کر سکے اور میزبان ٹیم نے مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 151 رنز بناکر کینگروز کو میچ میں کامیابی کے لئے 152 رنز ہدف دیا جو آسٹریلوی ٹیم نے 19.5اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔

Reference: http://urdu.app.com.pk