ایجبیسٹن ۔ 6 اگست (اے پی پی) آسٹریلوی ٹیم نے ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں پہلی اننگز میں 90 پلس رنز خسارے کے باوجود ٹیسٹ میچ میں رنز کے اعتبار سے بڑی فتح کا نیا عالمی ریکارڈ قائم کر دیا۔ آسٹریلیا نے انگلینڈ کو پہلے ایشز ٹیسٹ میچ میں 251 رنز سے شکست دے کر جنوبی افریقہ کا 53 سالہ پرانا ریکارڈ توڑ کر یہ سنگ میل عبور کیا۔ انگلش ٹیم کو آسٹریلیا کے خلاف پہلے ایشز ٹیسٹ میچ کی پہلی اننگز میں 90 رنز کی برتری حاصل تھی لیکن اسے 251 رنز کے مارجن سے بدترین شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ اس سے قبل یہ ریکارڈ جنوبی افریقہ کے پاس تھا، 1966ء میں آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ میچ میں پروٹیز کو کینگروز کے خلاف پہلی اننگز میں 126 رنز خسارے کا سامنا تھا لیکن اس نے آسٹریلیا کو 233 رنز سے شکست دی تھی۔

Reference: http://urdu.app.com.pk

Leave a comment

Post here