آسٹریلوی ٹیم آئی سی سی ویمنز ورلڈ ٹی ٹونٹی کپ کی عالمی چیمپئن بن گئی

اینٹی گووا۔25 نومبر(اے پی پی)آسٹریلوی ٹیم آئی سی سی ویمنز ورلڈ ٹی ٹونٹی کپ کی عالمی چیمپئن بن گئی، فاتح ٹیم نے انگلینڈ کو فیصلہ کن معرکے میں یکطرفہ مقابلے کے بعد 8 وکٹوں سے شکست دے کر چوتھی مرتبہ ٹائٹل جیت کر نئی تاریخ رقم کر دی، آسٹریلوی ٹیم نے 106 رنز کا ہدف 16ویں اوور کی پہلی گیند پر صرف 2 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کیا، ایشلیگ گارڈنر 33 اور کپتان میگ لیننگ 28 رنز بنا کر ناقابل شکست رہیں، گارڈنر میچ اور ایلیسا ہیلی ٹورنامنٹ کی بہترین کھلاڑی قرار پائیں۔

Reference: http://urdu.app.com.pk