آزادی کپ ٹین پن باﺅلنگ چمپئن شپ آئندہ ماہ کھیلی جائے گی

اسلام آباد ۔ 25 جولائی (اے پی پی) پاکستان ٹین پن باﺅلنگ فیڈریشن کے زیراہتمام آزادی کپ ٹین پن باﺅلنگ چمپئن شپ 10 اگست سےلیزر سٹی باﺅلنگ کلب، جناح پارک راولپنڈی میں شروع ہوگی۔ پاکستان ٹین پن باﺅلنگ فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل اعجاز الرحمن نے بتایا کہ چمپئن شپ کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں، یہ ایونٹ پہلی بار راولپنڈی میں کھیلا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ چمپئن شپ میں آٹھ کیٹیگریز کے مقابلے منعقد ہونگے جن میں مردوں کے سنگلز، ڈبلز، ٹیم، ڈیف، خواتین، انڈر -12، انڈر -16 اور میڈیا کے ایونٹ شامل ہیں۔

Reference: http://urdu.app.com.pk