آذادی کپ ٹین پن باﺅلنگ چیمپئن شپ 10 اگست سے راولپنڈی میں شروع ہوگی

اسلام آباد ۔07 جون (اے پی پی)پاکستان ٹین پن باﺅلنگ فیڈریشن کے زیراہتمام آذادی کپ ٹین پن باﺅلنگ چیمپئن شپ 10 اگست سے لیزر سٹی باﺅلنگ کلب، جناح پارک راولپنڈی میں شروع ہوگی۔ پاکستان ٹین پن باﺅلنگ فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل اعجاز الرحمن نے بتایا کہ چیمپئن شپ کی تیاریاں ابھی سے شروع کردی گئیں ہیں۔ ایونٹ پہلی بار راولپنڈی میں کھیلا جائےگا۔ انہوں نے کہا کہ چیمپئن شپ میں آٹھ کیٹگریز کے مقابلے منعقد ہونگے جن میں مردوں کے سنگلز، ڈبلز، ٹیم، ڈیف، خواتین، انڈر۔12، انڈر۔16 اور میڈیا کے ایونٹ شامل ہیں۔

Reference: http://urdu.app.com.pk