آخری ٹیسٹ، آسٹریلیا نے بھارت کے خلاف پہلی اننگز میں 6 وکٹوں پر 236 رنز بنا لئے

سڈنی ۔ 5 جنوری (اے پی پی) آسٹریلیا نے بھارت کے خلاف چوتھے اور آخری کرکٹ ٹیسٹ میچ کے تیسرے روز کھیل ختم ہونے تک اپنی پہلی اننگز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 236 رنز بنا لئے تھے اور اسے حریف ٹیم کی پہلی اننگز کا سکور برابر کرنے کیلئے مزید 386 رنز درکار جبکہ اس کی 4 وکٹیں باقی ہیں، مارکس ہیرس 79 رنز بنا کر نمایاں رہے، پیٹر ہینڈزکامب 28 اور پیٹ کمنز 25 رنز بنا کر وکٹ پر موجود ہیں، کلدیپ یادیو نے 3 ، روندرا جدیجا نے 2 اور محمد شامی نے ایک وکٹ لی۔

Reference: http://urdu.app.com.pk