آئی لینڈرز کو ون ڈے سیریز کے پانچویں میں شکست دیں گے، ہاشم آملہ

کولمبو ۔ ۔10 اگست(اے پی پی)جنوبی افریقہ کی کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز اوپننگ بلے باز ہاشم آملہ نے کہا ہے کہ چوتھے میچ میں سری لنکن ٹیم کے ہاتھوں شکست کے باوجود ٹیم کے حوصلے پست نہیں ہوئے، انکی ٹیم پانچویں میچ میں آئی لینڈرز کو شکست دینے کے لئے پرعزم ہے۔ انہوں نے کہا کہ سیریز میں فیصلہ کن برتری حاصل ہے تاہم اس کے باوجود ٹیم میزبان ٹیم کو پانچویں اور آخری میچ میں بھی شکست دےنے کو مکمل طور پر تیار ہے۔ اپنے ایک بیان میں ہاشم آملہ نے کہا کہ وہ مکمل طور پر فٹ اور بھرپور فارم میں ہیں اور آئی لینڈرز کے خلاف ون ڈے سیریز کے پانچویں اور آخری میچ کے لئے میدان میں اترنے کو بے تاب ہیں، انہوں نے کہا کہ وہ اپنی عمدہ کارکردگی کی بدولت اپنی ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کرینگے۔

Reference: http://urdu.app.com.pk