آئی سی سی 2028ءمیں شیڈول اولمپکس گیمز میں کرکٹ کی دوبارہ شمولیت کیلئے پر امید

کولکتہ۔31مئی (اے پی پی) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے امید ظاہر کی ہے کہ 2028ءمیں شیڈول لاس اینجلس اولمپکس گیمز میں کرکٹ کی دوبارہ واپسی ہو جائے گی۔ آخری مرتبہ 1900ءمیں منعقدہ پیرس اولمپکس گیمز میں کرکٹ کے مقابلے ہوئے تھے اور اس کے بعد اولمپکس گیمز میں کرکٹ نہیں کھیلا جاتا لیکن ورلڈ گورننگ باڈی اب دوبارہ اس کھیل کو گیمز میں شامل کرنے کیلئے کوشاں ہے۔ آئی سی سی چیف ایگزیکٹو ڈیو رچرڈسن نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ کرکٹ کو دوبارہ اولمپکس گیمز میں شامل کرنا ہماری دیرینہ خواہش بن گئی ہے۔

Reference: http://urdu.app.com.pk