دبئی۔ 24 جولائی (اے پی پی)انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے زمبابوے کرکٹ کو آئی سی سی رکنیت بچانے کیلئے اپنے منتخب شدہ گورننگ بورڈ کو غیر مشروط طور پر بحال کرنے کیلئے 8 اکتوبر کی ڈیڈ لائن دے دی۔ آئی سی سی نے گزشتہ ہفتے حکومتی مداخلت پر زمبابوے کرکٹ کو معطل کر دیا تھا۔ آئی سی سی کی طرف سے دی گئی نئی ڈیڈلائن کا مطلب ہے کہ زمبابوین ٹیمیں ویمنز اینڈ مینز ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کوالیفائر ٹورنامنٹس میں شرکت نہیں کر سکیں گی۔

Reference: http://urdu.app.com.pk

Leave a comment

Leave a Reply