آئی سی سی کی تازہ ترین ٹی ٹونٹی رینکنگ، پاکستانی ٹیم بدستور پہلے نمبر پر براجمان، جنوبی افریقن ٹیم دو درجہ ترقی پا کر تیسرے نمبر پر پہنچ گئی

دبئی۔ 11 فروری (اے پی پی) پاکستانی ٹیم انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی تازہ ترین ٹی ٹونٹی رینکنگ میں بدستور پہلے نمبر پر براجمان ہے، جنوبی افریقن ٹیم نے دو درجے ترقی پا کر آسٹریلیا اور انگلینڈ کو پیچھے چھوڑتے ہوئے تیسری پوزیشن سنبھال لی، نیپال نے ایک درجہ ترقی پا کر یو اے ای سے 14ویں پوزیشن چھین لی، بلے بازوں میں بابر اعظم بدستور سرفہرست ہیں، فخر زمان ایک درجہ تنزلی کے بعد چھٹے نمبر پر چلے گئے، روہت شرما 3 درجے ترقی پا کر ساتویں نمبر پر آ گئے جبکہ ویرات کوہلی 4 درجے تنزلی کے بعد 19ویں نمبر پر چلے گئے، باﺅلرز میں راشد خان بدستور پہلے نمبر پر برقرار ہیں، کلدیپ یادیو نے ایک سیڑھی چڑھ کر شاداب خان کو تیسری پوزیشن پر دھکیل دیا، عماد وسیم 5 درجے چھلانگ لگا کر چوتھے نمبر پر آ گئے۔

Reference: http://urdu.app.com.pk