آئی سی سی کا ویمنز ورلڈ ٹی ٹونٹی کوالیفائر ٹورنامنٹ 7 سے 14 جولائی تک ہالینڈ میں کھیلا جائے گا

دبئی ۔ 19 جون (اے پی پی) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے ویمنز ورلڈ ٹی ٹونٹی کوالیفائر ٹورنامنٹ کے شیڈول کے مطابق ایونٹ 7 سے 14 جولائی تک ہالینڈ میں کھیلا جائے گا۔ 8 روزہ ایونٹ میں آٹھ ٹیمیں شرکت کریں گی جن میں بنگلہ دیش، آئرلینڈ، تھائی لینڈ، ہالینڈ، پاپوا نیو گنی، سکاٹ لینڈ، یوگینڈا اور متحدہ عرب امارات شامل ہیں، ایونٹ کی دو ٹاپ ٹیمیں رواں برس کے آخر میں ویسٹ انڈیز میں شیڈول آئی سی سی ویمنز ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں شرکت کا اعزاز حاصل کریں گی، 7 جولائی کو افتتاحی میچ میں آئرلینڈ اور تھائی لینڈ کی ویمن ٹیمیں مدمقابل ہوں گی، اسی روز دوسرا میچ سکاٹ لینڈ اور یوگینڈا کے درمیان کھیلا جائے گا، 10 جولائی کو آخری لیگ میچز کھیلے جائیں گے، 11جولائی کو آرام کا دن ہو گا جبکہ سیمی فائنلز 12 جولائی اور دو ٹاپ ٹیموں کے درمیان فائنل 14 جولائی کو کھیلا جائے گا۔

Reference: http://urdu.app.com.pk