دبئی۔ 27 جولائی (اے پی پی) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے سری لنکن ایمپائر دھرما سینا کے انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کے درمیان کھیلے گئے ورلڈ کپ فائنل میں اوور تھرو پر 6 رنز دینے کے فیصلے کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ ایمپائر نے اس وقت پلیئنگ کنڈیشنز کے تحت صحیح طریقے کو فالو کیا۔ دھرما سینا نے ورلڈ کپ فائنل میں اوور تھرو پر انگلش ٹیم کو متنازع طور پر 5 کی بجائے 6 رنز دیئے تھے جس کے نتیجے میں دونوں ٹیموں کے درمیان میچ ٹائی ہو گیا تھا، بعدازاں سپر اوور میں بھی دونوں ٹیموں کے درمیان مقابلہ برابر رہا تھا تاہم زیادہ باﺅنڈریز کی بناءپر انگلش ٹیم فاتح قرار پائی تھی۔ ورلڈ کپ فائنل ختم ہو گیا لیکن اوور تھرو پر 6 رنز دینے کے حوالے سے بحث ابھی بھی جاری ہے۔

Reference: http://urdu.app.com.pk

Leave a comment

Leave a Reply