آئی سی سی ویمن کرکٹ چیمپئن شپ، پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو دوسرے ایک روزہ میچ میں 34 رنز سے ہرا دیا

دبئی ۔ 9 فروری (اے پی پی) آئی سی سی ویمن کرکٹ چیمپئن شپ میں سدرہ امین اور ندا ڈار کی شاندار بیٹنگ، دیانا بیگ اور ثناء میر کی عمدہ بائولنگ کی بدولت پاکستان ویمن ٹیم نے ویسٹ انڈیز ویمن کو دوسرے ایک روزہ میچ میں 34 رنز سے شکست دے دی، پاکستانی ویمن ٹیم پہلے کھیلتے ہوئے 49.4 اوورز میں 240 رنز بنا کر آئوٹ ہو گئی، سدرہ امین نے 96 اور ندا ڈار نے 81 رنز کی دلکش اننگز کھیلیں، جواب میں ویسٹ انڈین ویمن ٹیم مطلوبہ ہدف کے تعاقب میں 49.4 اوورز میں 206 رنز بنا کر آئوٹ ہو گئی، میک لین کی 82 رنز کی اننگز بھی ٹیم کو شکست سے نہ بچا سکی، دیانا بیگ نے 4 اور ثناء میر نے 3 کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا، سدرہ امین میچ کی بہترین کھلاڑی قرار پائیں۔ ہفتہ کو دبئی میں کھیلے گئے دوسرے ایک روزہ میچ میں پاکستانی ویمن ٹیم پہلے کھیلتے ہوئے 49.4 اوورز میں 240 رنز بنا کر آئوٹ ہو گئی، سدرہ امین اور ندا ڈار نے انتہائی شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کرتے کرتے ہوئے حریف بائولرز کی خوب درگت بنائی، سدرہ امین 96 اور ندا 81 رنز بنا کر نمایاں رہیں،

Reference: http://urdu.app.com.pk