آئی سی سی ورلڈ کپ کی ٹرافی کا پاکستان پہنچنا اعزاز کی بات ہے ،ذاکر خان ،محمد عرفان

لاہور۔3 اکتوبر(اے پی پی )پی سی بی کے ڈائریکٹر انٹرنیشنل کرکٹ آپریشنز ذاکر خان اور فاسٹ باﺅلر محمد عرفان نے کہا ہے کہ آئی سی سی ورلڈ کپ 2019کی ٹرافی کا پاکستان پہنچنا ایک اعزاز کی بات ہے ،انشاءاللہ پاکستان ٹیم بہترین پرفارمنس کا مظاہرہ کرتے ہوئے ورلڈ کپ جیتے گی ،قذافی سٹیڈیم لاہور میں ورلڈ کپ 2019کی ٹرافی کے ساتھ ورلڈ کپ 1992کی ٹرافی بھی رونمائی کے لئے رکھی گئی تھی،ذاکر خان نے کہا کہ پاکستان 1992ورلڈ کپ کا فاتح تھا، اسلئے ورلڈ کپ 2019کی ٹرافی کے ساتھ ورلڈ کپ 1992کی ٹرافی بھی رونمائی کے لئے رکھی گئی ہے تاکہ ہمارے کھلاڑیوں میں جیت کا اور جذبہ پیدا ہو اور ہم ورلڈ کپ 2019جیتیں ۔

Reference: http://urdu.app.com.pk