برمنگھم ۔ 18 جون (اے پی پی) بارہویں آئی سی سی ون ڈے ورلڈ کپ کرکٹ ٹورنامنٹ میں پاکستانی ٹیم اپنا چھٹا میچ 23 جون کو جنوبی افریقہ کے خلاف کھیلے گی۔ گرین شرٹس کو عالمی ٹائٹل کی دوڑ میں شامل رہنے کیلئے اس میچ میں لازمی فتح درکار ہے تاہم سیمی فائنل میں پہنچنے کیلئے جنوبی افریقہ سمیت چاروں میچز میں فتوحات حاصل کرنا ہوں گی۔ انگلینڈ میں رواں میگا ٹورنامنٹ میں شریک ٹیموں کے درمیان عالمی ٹائٹل کے حصول کیلئے زبردست جنگ جاری ہے، اسی سلسلے میں پاکستانی ٹیم اپنا چھٹا اور اہم میچ 23 جون کو جنوبی افریقہ کے خلاف کھیلے گی

Reference: http://urdu.app.com.pk

Leave a comment

Leave a Reply