آئی سی سی ورلڈ الیون اور ویسٹ انڈیز کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان چیریٹی میچ (کل)کھیلا جائیگا

لندن ۔ 30 مئی (اے پی پی) ورلڈ الیون اور ویسٹ انڈیز کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان چیریٹی میچ (کل) جمعرات کو لندن کے لارڈز گراﺅنڈ پر کھیلا جائیگا جس سے حاصل ہونے والی رقم گزشتہ برس کیریبین میں سمندری طوفانوں کے باعث متاثر ہونے والے سٹیڈیم کی تعمیر نو کیلئے خرچ کی جائے گی۔ شائقین کرکٹ کو اچھی کرکٹ دیکھنے کو ملے گی۔ میچ میں ورلڈ الیون کی قیادت پاکستان کے سابق کپتان اور مایہ ناز آل راﺅنڈر شاہد خان آفریدی کرینگے۔

Reference: http://urdu.app.com.pk