لاہور۔25 جولائی(اے پی پی ) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے لاہور یونیورسٹی آف مینجمنٹ سائنسز میں قائم کردہ پاکستان کی پہلی بائیو مکینکس لیب کی منظوری دےدی ہے، لیب میں غیرقانونی اور مشکوک باﺅلنگ ایکشن کے ٹیسٹ کئے جاسکیں گے،پی سی بی کی بائیو میکنکس لیب مشکوک اور غیرقانونی باﺅلنگ ایکشن کے ٹیسٹ کے لیے آئی سی سی سے منظور شدہ پانچواں سنٹر بن گیا ہے، اس سے قبل نیشنل کرکٹ سنٹر برسبین، لف برا یونیورسٹی، سر رماچندرایونیورسٹی چنئی اور پریٹوریا یونیورسٹی سنٹر کام کررہے ہیں،لیب آئی سی سی کے مشکوک اور غیرقانونی باﺅلنگ ایکشن سے متعلق قوانین پر عملدرآمد کرے گی،پی سی بی کے اشتراک سے قائم کردہ لیب میں کھلاڑیوں کے باﺅلنگ ایکشن میں تکنیکی خامیاں دور کرنے پر بھی کام کیا جائے گا۔

Reference: http://urdu.app.com.pk

Leave a comment

Post here