جوہانسبرگ ۔ 17 جنوری (اے پی پی) 13 ویں آئی سی سی انڈر19 کرکٹ ورلڈ کپ میں (کل) ہفتہ کو چار میچ کھیلے جائیں گے۔ دو مرتبہ کی عالمی چیمپئن پاکستان کی ٹیم میگا ایونٹ میں اپنا پہلا میچ سکاٹ لینڈ کے خلاف (کل) اتوار کو پوٹ چیفسٹروم میں کھیلے گی۔ جنوبی افریقہ میں 13 ویں آئی سی سی انڈر 19 ورلڈ کپ کا آغاز ہوچکا ہے جس میں شائقین کرکٹ کو اچھے مقابلے دیکھنے کو ملیں گے۔ میگا ایونٹ میں (کل) ہفتہ کو چار میچوں کا فیصلہ ہوگا۔ پہلا میچ بنگلہ دیش اور زمبابوے کی انڈر 19 ٹیموں کے درمیانپوٹ چیفسٹروم میں کھیلا جائے گا، دوسرا میچ جاپان اور نیوزی لینڈ کی انڈر 19 ٹیموں کے درمیان پوٹ چیفسٹروم میں کھیلا جائے گا، تیسرا میچ کینیڈا اور متحدہ عرب امارات کی انڈر 19 ٹیموں کے درمیان بلوم فونٹین کے مقام پر کھیلا جائے گا جبکہ چوتھا میچ آسٹریلیا اور ویسٹ انڈیز کی انڈر 19 ٹیموں کے درمیان کمبرلی میں کھیلا جائے گا۔ دو مرتبہ کی عالمی چیمپئن پاکستان کی ٹیم ورلڈ کپ 2020ءمیں اپنا پہلا میچ سکاٹ لینڈ کے خلاف اتوار کو پوٹ چیفسٹروم میں کھیلے گی۔ 24 روز تک جاری رہنے والے ایونٹ میں 48 میچز کھیلے جائیں گے۔ پاکستان انڈر19 کرکٹ ٹیم ایونٹ میں اپنا دوسرا میچ 22جنوری کو زمبابوے کے خلاف بلوم فونٹین میں کھلے گی۔ گروپ مرحلے میں پاکستان ٹیم اپنا آخری میچ بنگلہ دیش کے خلاف 24 جنوری کو مد مقابل ہوگی۔ ہر گروپ سے دو بہترین ٹیمیں سپر لیگ مرحلے تک رسائی حاصل کریں گی جبکہ باقی تمام ٹیمیں پلیٹ چیمپئن شپ کےلئے نبردآزمائی کریں گی۔ ایونٹ میں سپر لیگ مرحلے کا آغاز 28 جنوری سے شروع ہوگا۔ سپر لیگ مرحلے کے اختتام پر 4 ٹاپ ٹیمیں سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کریں گی۔ دو فائنلسٹ ٹیموں کے درمیان فائنل معرکہ 9 فروری کو ہوگا۔

Reference: http://urdu.app.com.pk

Leave a comment

Leave a Reply