ہرارے ۔ 9 دسمبر (اے پی پی) آئندہ سال جنوبی افریقہ میں شروع ہونے والے آئی سی سی انڈر 19 ورلڈ کپ میں ڈیون مائرز زمبابوے ٹیم کی قیادت کریں گے جبکہ ویسلی مدھیویرے ٹیم کے نائب کپتان ہوں گے، سابق کپتان پروسپر یوسیہ ٹیم کوچ ہونگے ۔ ٹیم کا انتخاب جنوبی افریقہ کے دو دوروں، یوگنڈا کی خلاف میچ کے علاوہ ٹرائلز اور تربیتی کیمپوں میں ان کی کارکردگی دیکھ کر کیا گیا ہے۔ 15 سالہ ویسلی مدھیویرے 2016 کے بعد تیسرے انڈر۔19 ورلڈ کپ میں حصہ لے رہے ہیں۔ ٹیم کے دیگر کھلاڑیوں میں بائیں ہاتھ سے باو¿لنگ کرنے والے سپنر ملٹن شمبا، ایمانوئل بوا، پریولج چیسا، گیریٹ چیراو¿، احمد رمیز ابراہیم، ڈائلان گرانٹ ، برینڈن جیمز، ٹڈیوانشی میرومانی، ٹڈیوانشی نیانگنی، لیوک اولڈنو، سموئل رویسی، ڈن ملٹن شمبا، تورائے ٹگویٹ شامل ہیں۔ زمبابوے ٹیم کو پاکستان، بنگلہ دیش اور سکاٹ لینڈ کے ساتھ گروپ سی میں رکھا گیا ہے۔ زمبابوے کی ٹیم ورلڈ کپ میں اپنا پہلا گروپ میچ 18 جنوری کو بنگلہ دیش کے خلاف کھیلے گی۔

Reference: http://urdu.app.com.pk

Leave a comment