آئندہ برس شیڈول ورلڈ کپ میرے کیریئر کا آخری بڑا ون ڈے ٹورنامنٹ ہوگا، 2020ءٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں ملک کی نمائندگی ہدف ہے، شعیب ملک

اسلام آباد ۔ 9 مئی (اے پی پی) قومی ٹیم کے سٹار آل راﺅنڈر شعیب ملک نے کہا ہے کہ آئندہ برس شیڈول آئی سی سی ورلڈ کپ میرے کیریئر کا آخری بڑا ون ڈے ٹورنامنٹ ہوگا تاہم 2020ءمیں آسٹریلیا میں ہونے والے ورلڈ ٹی ٹونٹی کپ میں ملک کی نمائندگی ہدف ہے اور مقصد کے حصول کیلئے میں اپنی کارکردگی میں تسلسل پیدا کرنے اور فٹنس کو برقرار رکھنے کیلئے سخت محنت کروں گا۔

Reference: http://urdu.app.com.pk