بلفاسٹ۔ 06جولائی (اے پی پی) آئرلینڈ اور زمبابوے کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین ایک روزہ بین الاقوامی میچوں پر مشتمل سیریز کا آخری میچ (کل) اتوار کو کھیلا جائے گا، میزبان ٹیم کو سیریز میں 2-0 کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے۔ مسلسل فتوحات کے بعد آئرش ٹیم کا مورال بلند ہے اور اس نے زمبابوے کو سیریز میں 3-0 سے وائٹ واش کرنے پر نظریں مرکوز کر لی ہیں جبکہ دوسرے جانب زمبابوین ٹیم ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل سیریز سے قبل فتح حاصل کر کے اعتماد بحال کرنے کی خواہاں ہے اسلئے دونوں ٹیموں کے درمیان دلچسپ مقابلے کی توقع کی جا رہی ہے۔

Reference: http://urdu.app.com.pk

Leave a comment

Post here