، کیون اینڈرسن نے جان اسنر کو اعصاب شکن مقابلے کے بعد ہرا دیا،

لندن ۔ 14 جولائی (اے پی پی) جنوبی افریقہ کے کیون اینڈرسن اور امریکہ کے جان اسنر نے ومبلڈن اوپن ٹینس ٹورنامنٹس کی تاریخ میں طویل ترین سیمی فائنل کھیل کر نئی تاریخ رقم کر دی، اینڈرسن نے 6 گھنٹے اور 35 منٹس تک جاری رہنے والے اعصاب شکن مقابلے میں اسنر کو شکست دی اور اس کے ساتھ ہی وہ 97 برس بعد میگا ایونٹ کے فائنل میں پہنچنے والے پہلے جنوبی افریقن کھلاڑی بن گئے، اس سے قبل آخری مرتبہ 1921ءمیں جنوبی افریقہ کے برائن نورٹن نے ومبلڈن اوپن کے فائنل تک رسائی حاصل کی تھی، دونوں کھلاڑیوں کے درمیان صرف آخری سیٹ 2 گھنٹے اور 50 منٹس تک جاری رہا۔

Reference: http://urdu.app.com.pk