، پختونز نے سندھیز کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 8 رنز سے ہرا کر دوسری کامیابی حاصل کر لی

شارجہ ۔ 24 نومبر (اے پی پی) ٹی 10 کرکٹ لیگ میں آندرے فلیچر کی طوفانی اننگز کی بدولت پختونز نے سندھیز کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 8 رنز سے شکست دے کر دوسری کامیابی حاصل کر لی، پختونز نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ اوورز میں 6 وکٹوں پر 137 رنز بنائے، فلیچر نے جارحانہ بیٹنگ کرتے ہوئے 5 چھکوں اور 6 چوکوں کی مدد سے 68 رنز کی اننگز کھیل کر ٹیم کی پوزیشن مستحکم کی، جواب میں سندھیز کی ٹیم ہدف کے تعاقب میں 8 وکٹوں پر 129 رنز بنا سکی، تھسارا پریرا کی 13 گیندوں پر 7 چھکوں کی مدد سے 47 رنز کی اننگز بھی ٹیم کو شکست سے نہ بچا سکی، فلیچر میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔ ہفتے کو ٹی 10 لیگ کے سلسلے میں کھیلے گئے نویں میچ میں پختونز نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ اوورز میں 6 وکٹوں پر 137 رنز کا مجموعہ ترتیب دیا، ڈیلپورٹ بغیر کوئی رن بنائے آﺅٹ ہوئے

Reference: http://urdu.app.com.pk