، پاکستانی ٹیم نے سیمی فائنل میں انڈونیشیا کو 5-4 گولز سے شکست دی

ماسکو۔ 14 مئی (اے پی پی) پاکستانی ٹیم فتوحات برقرار رکھتے ہوئے سٹریٹ چائلڈ ورلڈ کپ فٹ بال ٹورنامنٹ فائنل میں پہنچ گئی۔ پاکستان نے سیمی فائنل میں انڈونیشیا کو اعصاب شکن مقابلے کے بعد 5-4 گولز سے شکست دے کر فائنل میں پہنچنے کا اعزاز حاصل کیا۔ روس میں جاری میگا ٹورنامنٹ میں پیر کو کھیلے گئے سیمی فائنل میں پاکستان اور انڈونیشیا کی ٹیموں کے درمیان زبردست مقابلہ دیکھنے کو آیا تاہم قسمت نے پاکستان کا ساتھ دیا اور اس نے انڈونیشیا کو 4 کے مقابلے میں 5 گولز سے ہرا کر فائنل میں پہنچنے کا اعزاز حاصل کیا، دوسرے سیمی فائنل میں ازبکستان نے برونڈی کو 1-0 گول سے ہرایا۔

Reference: http://urdu.app.com.pk