، راجر فیڈرر نے نڈال اور کیرولین وزنائیکی نے سیموناہالپ کو ٹاپ پوزیشن سے محروم کر دیا

پیرس۔ 14 مئی (اے پی پی) انٹرنیشنل ٹینس فیڈریشن کی تازہ ترین اے ٹی پی اور ڈبلیو ٹی اے رینکنگ میں راجر فیڈرر نے رافیل نڈال اور کیرولین وزنائیکی نے سیمونا ہالپ کو ٹاپ پوزیشن سے محروم کر دیا۔ کائل ایڈمونڈ 3 اور ہیون چنگ ایک درجہ ترقی پا کر ٹاپ ٹونٹی میں شامل ہو گئے۔ آئی ٹی ایف نے میڈرڈ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے بعد تازہ ترین اے ٹی پی اور ڈبلیو ٹی اے رینکنگ جاری کر دی جس کے تحت مینز میں سوئس سٹار راجر فیڈرر نے ایک درجہ ترقی پا کر نڈال سے ٹاپ پوزیشن چھین لی، نڈال تنزلی کے بعد دوسرے نمبر پر چلے گئے

Reference: http://urdu.app.com.pk